بالی ووڈ فلم ’’بھومی‘‘22ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

سنجے دت معروف بالی ووڈ اداکارہ آدتیہ رائے حیدری کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:44

بالی ووڈ فلم ’’بھومی‘‘22ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) بالی ووڈ کے معروف اداکارسنجے دت نے جیل سے قید کی سزا پوری کرنے کے بعد نئی بالی ووڈ فلم بھومی سے فلم انڈسٹری میں واپس قدم رکھ دیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کو گزشتہ سال جیل سے رہائی ملی تھی جس کے بعد وہ فلم نگری میں واپسی کے لیے کافی تگ ودود کررہے تھے تاہم اب انہوں نے نئی بالی ووڈ فلم 'بھومی سے 4سال بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے جس کا نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کھودیاکے بول پر مبنی یہ گانا سچن سنگھوی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی سچن جگر نے ترتیب دی ہے۔اومنگ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بیٹی اور باپ کے پر خلوص رشتے کے گرد گھومتی نظر آرہی ہے جس میں سنجے دت معروف بالی ووڈ اداکارہ آدتیہ رائے حیدری کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سدھانت گپتا اور سنی لیون بھی شامل ہیں۔واضح رہے یہ فلم رواں سال22ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :