جیل سے بہت کچھ سیکھا،

زندگی گزارنے میں کام آئے گا‘ سنجے دت میں کل بھی بے گناہ تھا اورآج بھی بے گناہ ہوں، مجھے جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:44

جیل سے بہت کچھ سیکھا،
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ کل بھی بے گناہ تھے اورآج بھی بے گناہ ہیں۔ انہوں نے جیل میں گزارے گئے وقت کو اپنی زندگی کا دہشت ناک وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں گزارے گئے دنوں نے جہاں ناخوشگوار یادوں میں اضافہ کیا وہیں مجھے مضبوط اور مشکل حالات کا ڈٹ کر سامنا کرنے کے قابل بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیل سے بہت کچھ سیکھا ہے جو زندگی گزارنے میں میرے بہت کام آئے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سنجے دت نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں کل بھی بے گناہ تھا اورآج بھی بے گناہ ہوں، مجھے جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے حال ہی میں بھارتی سکول میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوفناک بات ہے کہ بچے سکولوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :