دنیا بھرمیں فیشن کا شعبہ اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے‘مراکشی اداکارہ

بھارت جاکر نام روشن کرنیوالے پاکستانی فنکاروں سے اپنے ملک میں بھی فائدہ اٹھانا چاہیے نوجوان فنکاروں کو متعارف کرانے سے انڈسٹری میں بہتری آئے گی، وائم عماردھامنی

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:44

دنیا بھرمیں فیشن کا شعبہ اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے‘مراکشی اداکارہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) مراکش سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ وماڈل وائم عماردھامنی نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں فیشن کا شعبہ اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔ڈریس وجیولری ڈیزائنرز ، میک اپ آرٹسٹ، ہیئرسٹائلسٹ اور فوٹوگرافر سمیت اس شعبے سے وابستہ لوگوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ایک طرف توڈیزائنرز کی نئی کلیکشن کودنیا بھرمیں بہترین رسپانس ملتا ہے اور دوسری جانب ماڈلز کے چاہنے والے بھی ریمپ پرکیٹ واک کرتے ان کے دلکش اندازدیکھ کرلطف اندوز ہوتے ہیں۔

بس یوں کہئے کہ فیشن انڈسٹری ، دنیا کے تمام ممالک میں فلم اورٹی وی کے شعبوں میں نوجوان فنکاروںکو متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کرتی چلی آرہی ہے۔اگریہی سلسلہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بھی تیزی کے ساتھ پروان چڑھ جائے تواس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ وائم نے کہا کہ اگرہم ہالی ووڈ کی بات کریں تودنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری میں جب مقبول ترین سپرماڈل سنڈی کرافورڈ اورنومی کیمبل سمیت دیگرنے قدم رکھا توان کی شہرت کوچارچاند لگ گئے، ان کی آمد سے ہالی ووڈ کی شہرت میں اضافہ ہوا۔

اسی طرح اگرہم بات کریں بالی ووڈ کی تووہاں بھی فیشن انڈسٹری میں بہت کام کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف بھارتی ڈیزائنرز، بالی وڈ فلموں کے لیے ملبوسات ڈیزائن کررہے ہیں تودوسری جانب دیپکاپڈوکون، کنگنا رناوت، جان ابراہم اور بپاشاباسوسمیت بہت سے ماڈل آج فلمی پردے پراپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :