ہالی ووڈ فلمOnly the Brave کا نیا ٹریلر ریلیزکردیاگیا

سنسنی خیز فلم 20 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:44

ہالی ووڈ فلمOnly the Brave کا نیا ٹریلر ریلیزکردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) ایریزونا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوشش میں انیس فائر فائٹرجان گنوا بیٹھے ۔ حقیقی واقعے کی منظر کشی کرتی ہالی وڈ فلم ’’ اونلی دی بریو‘‘ کا نیا ٹریلر آگیا ۔

(جاری ہے)

فلمOnly the Braveکی کہانی 2013 میں پیش آنیوالے واقعے کی ہے جب ایریزونا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوشش میں 19 فائرفائٹرز جان سے گئے ۔ یارنیل ہِل فائر 1991 کے بعد امریکا میں لگنے والی سب سے خطرناک آگ تسلیم کی جاتی ہے ۔فلم کی کاسٹ میں اداکار ٹیلر کٹسچ ، جینیفر کونلی اور جوش برولن سمیت دیگر شامل ہیں ۔ سنسنی خیز فلم 20 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :