ماہرہ کا ساحل سمندر پر فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت دنیابھر میں جاری ہیں

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:41

ماہرہ کا ساحل سمندر پر فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی حال ہی میں ساحل سمندر پر کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت دنیابھر میں جاری ہیں، شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد ماہرہ میڈیا کی ہاٹ فیورٹ بن گئی ہیں ان کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھی میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے معروف بھارتی فیشن برانڈ ’’دیوانی‘‘ کے لیے بھاری اور خوبصورت ملبوسات پہن کر ساحل سمندر پر فوٹوشوٹ کروایا ہے۔ماہرہ فوٹوشوٹ میں ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت اور حسین نظر آرہی ہیں جب کہ لباس ان پر خوب جچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ماہرہ خان بھارتی میگزین ووگ کے لیے بھی فوٹوشوٹ کراچکی ہیں جس میں ان کی بغیر میک اپ تصاویر کو خوب پسند کیا گیا تھا اور انہیں سادگی اور حسن کا پیکر قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان رواں سال جنوری میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں نظر آئی تھیں ،فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا جب کہ شائقین کے ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی ان کی خوبصورتی کے مداح ہوگئے تھے جن میں رنبیر کپور بھی شامل ہیں۔ماہرہ ان دنوں پاکستان کے نامور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ورنہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :