وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئے

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:40

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،شہباز شریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں وہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے گئے تھے اور قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے۔شہباز شریف نے لندن میں صحت کے ماہرین اور انویسٹرز سے بھی ملاقات کی اور انہیں لاہور میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔