Live Updates

عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 ستمبر 2017 11:29

عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14ستمبر 2017ء) :الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنتے ہوئے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آج الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

کمیشن نے اس سماعت پر عمران خان کو ذاتی حیثیت سے طلب کر رکھا تھا مگر عمران خان کمیشن کے سامنے پیشن نہ ہوئے۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کمیشن سے استدعا کی کہ عمران خان کو تھوڑا وقت اور دیا جائے مگر کمیشن نے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔عمران خان کو 25ستمبر تک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کراونے کا حکم دے دیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :