نیب نے عائشہ گلالئی کے خلاف دائر کرپشن کی درخواست خارج کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 ستمبر 2017 11:27

نیب نے عائشہ گلالئی کے خلاف دائر کرپشن کی درخواست خارج کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2017ء) : نیب نے پی ٹی آئی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے خلاف دائر کرپشن کی درخواست خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی پر کرپشن سے متعلق عائد کیے گئے تمام الزمات بے بنیاد ہیں ۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی کی کرپشن کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے ۔ جس کے بعد نیب نے عائشہ گلالئی کے خلاف یہ درخواست خارج کر دی۔ یاد رہے کہ عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی درخواست پی ٹی آئی کے لکی مروت کے رہنماﺅں نے دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :