فیروزوالا میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک‘ 4 فرارہوگئے
تازہ ترین : 1

فیروزوالا میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک‘ 4 فرارہوگئے

فیروزوالا میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک‘ 4 فرارہوگئے
فیروز والا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 ستمبر۔2017ء) شرقپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک جب کہ 4 فرار ہوگئے۔فیروزوالا میں شرقپور کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اچانک پولیس آپہنچی، ڈاکووں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے 3 ڈاکو ہلاک جب کہ 4 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، ہلاک ہونے والے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جب کہ فرارہونے والے ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/09/2017 - 11:22:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں