ماضی کی مشہور اداکارہ نینا گپتا نئی فلم میں کاسٹ

جمعرات 14 ستمبر 2017 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) بالی وڈکی ماضی کی مشہور اداکارہ نینا گپتا کو نئی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا اورجلد نئی فلم کیلئے اداکاری کا آغاز کرنے والی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نینا گپتاکو فلم ’’ملک ‘‘کے ایک کردار کیلئے کاسٹ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

وہ معروف اداکار رشی کپور کی اہلیہ کے کردار میں دکھائی دیں گی۔ نینا گپتا پہلی باررشی کپور کے ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نینا گپتا کی بیٹی نے اپنی والدہ کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کو بالی وڈ میں کام دینے کی درخواست کی تھی اور لکھا تھا کہ میری والدہ نینا گپتا بالی وڈ انڈسٹری میں مزید کام کرناچاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :