بالی وڈ کے پریشان سنجو بابا نے پاکستانی پیر سے رابطہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 ستمبر 2017 10:49

بالی وڈ کے پریشان سنجو بابا نے پاکستانی پیر سے رابطہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2017ء) : بالی وڈ کے پریشان حال سنجو بابا نے پاکستان کے ایک پیر سے رابطہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بُرا وقت ٹالنے کے لیے بالی وڈ کے سنجو بابا نے اپنی کوششیں تیز کر دیں اور انہی کوششوں میں انہوں نے پاکستانی پیروں سے رابطے کرنا شروع کر دئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سنجے دت کی دبئی میں صوفی جمیل سے ان کے آستانے پر ملاقات ہوئی۔ سنجے دت نے صوفی جمیل سے ملاقات میں اپنے مسائل اور اپنی پریشانیوں سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔صوفی جمیل سے ملاقات میں سنجے دت نے اپنے لیے دعا کرنے کا بھی کہا ۔ دونوں کی دبئی میں آستانے میں ہوئی ملاقات کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :