Live Updates

الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 ستمبر 2017 10:34

الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14ستمبر 2017ء ) :الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ،الیکشن کمیشن کے طلب کیے جانے کے باوجود عمران خان حاضر نہ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت شروع ہو ئی۔ سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی۔

طلب کیے جانے کے باوجود عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔جس پر چیف الیکش کمشنر نے کہا کہ ہم نے تو عمران خان کو طلب کیا تھا جس پربابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک سے باہر تھے ابھی گھنٹہ پہلے ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔اس موقع پر درخواستگزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ جب کمیشن نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا تو عمران خان کو خود آنا چاہیے تھا۔جس پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کمیشن جب کہے گا عمران خان حاضر ہو جائیں گے۔طرفین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :