ملائیشیا میں مذہبی سکول میں آگ لگ گئی، 25طلباء و اساتذہ جاں بحق
تازہ ترین : 1

ملائیشیا میں مذہبی سکول میں آگ لگ گئی، 25طلباء و اساتذہ جاں بحق

ملائیشیا میں مذہبی سکول میں آگ لگ گئی، 25طلباء و اساتذہ جاں بحق
کوالالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14ستمبر ۔2017ء) ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور کے مذہبی سکول میں آگ لگنے سے 25طلباء جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق رات کے آخری پہر تحفظ دارالقرآن اتفاقیہ سکول میں آگ لگی۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول کی پہلی منزل آگ میں گھری ہوئی ہے۔ فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے سے 24طلباء اور 2منتظمین جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/09/2017 - 08:23:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں