ڈی جی انٹیلی جنس بیورو گزشتہ روز لندن کیوں اور کس لیے گیے؟ سینئر اینکر نے سب کچھ بتادیا۔

جمعرات 14 ستمبر 2017 01:48

ڈی جی انٹیلی جنس بیورو گزشتہ روز لندن کیوں اور کس لیے گیے؟ سینئر اینکر ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-13 ستمبر-2017ء) پاکستان کے مقبول اور معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انیٹیلی جنس بیورو کی گزشتہ روز لندن روانگی سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی جی نیب اپنے ہمراہ ایک سوٹ کیس لے کر گئے ہیں جس میں بہت سی اہم فائلز، آڈیو ٹیپ اور کچھ ٹرانسکرپٹ موجود ہیں تاہم ڈی جی انٹیلی جنس بیورو لندن نوازشریف کے بلانے پر گئے ہیں۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انکو یہ لگ رہا ہے کہ اب پاکستان کے دو انتہائی معتبر اور قابل اعتبار ادارے یعنی عدلیہ اور افواج پاکستان کو بین الاقوامی طور پر بدنام کرنے کی سازش لندن میں چی جارہی تاہم اس حوالے سے پلاننگ کا آغاز بھی شروع کردیا گیا ہے۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیے۔