لندن میں ملاقات کے دوران الطاف حسین نے نوازشریف کو کیا مشورے دیئے؟ نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے ملاقات کی اندرونی کہانی بتادی

جمعرات 14 ستمبر 2017 01:23

لندن میں ملاقات کے دوران الطاف حسین نے نوازشریف کو کیا مشورے دیئے؟ ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-13 ستمبر-2017ء) نجی ٹی وی چینل کے اینکر اور سینئر صحافی مبشر لقمان کا اپنے پروگرام میں کہنا تھا کہ نوازشریف اور الطاف حسین کے مابین لندن میں ملاقات ہوئی ہے جس میں الطاف حسین کی جانب سے نوازشریف کو یہ مشورہ دیا گیا کہ وہ آرمی چیف کی فوری چھٹی کروادی اور انکی جگہ اپنا من پسند بندہ لیکر آئیں اور ایسا کرنے سے انکو مستقبل میں فائدہ بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

سینئر اینکر نے کہا کہ نوازشریف اور الطاف حسین کا سوچنا یہ ہے کہ فی الحال فوج اپنے معاملات میں پھنسی ہوئی ہے تاہم وہ اس بات پر غور بھی نہیں کرینگے۔ مزید بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایک اور منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ کسی طرح آئی ایس آئی کو کسی بھی طرح وزارت داخلہ کے ماتحت کردیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے لندن میں ایک وکلاء کی ٹیم بھی تیار کرلی ہے۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔