سعودی عرب نے وائس اور ویڈیو کالز پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 00:18

سعودی عرب نے وائس اور ویڈیو کالز پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا
سعودی عرب:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-13 ستمبر-2017ء) سعودی عرب نے ویڈیو اور آڈیو کالز یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والی ویڈیو آڈیو کالز پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ الاساعہ نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا کہ سعودی عرب ایک ہفتے کے اندر ہی واٹس ایپ سمیت دیگر ایپلی کیشنز جن پر ویڈیو اور آڈیو کالز کی جاسکتی ہیں پر کافی عرصہ سے لگائی ہوئی پابندی اٹھالے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سعودی عرب کی عوام اس سے مستفید ہو سکے گی۔ سعودی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ وہ ٹیلی کام کمپنیوں سے رابطے میں ہیں تاہم جلد ہی پابندی ختم ہوجائیگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گلف ممالک میں واٹس ایپ سمیت فیس بک میسنجر پر کالز کافی عرصہ سے پابندی کا شکار ہے۔ اب سعودی حکومت کی جانب سے پابندی اٹھانے کا اعلان کیے جانے کے بعد باقی گلف ممالک میں بھی واٹس ایپ اور دوسری ایپلی کیشنز پر عائد ایسی پابندی اٹھانے کا مطالبہ شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :