ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ کا چانڈکا اسپتال میں قائم بی بی آصفہ ڈینٹل کالج او پی ڈی کا اچانک دورہ

بدھ 13 ستمبر 2017 23:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ عبدالغفور کلہوڑو نے چانڈکا اسپتال میں قائم بی بی آصفہ ڈینٹل کالج او پی ڈی کا اچانک دورہ کیا جہاں ایم ایس چانڈکا اسپتال ڈاکٹر عنایت کانڈرو اور پرنسپال ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر الیاس شیخ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے او پی ڈی میں صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے اور مشینوں کی ناکارہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس اور پرنسپل کو ہدایت کی کہ خراب مشینوں کو ٹھیک کرکے صفائی کے عمل کو بہتر بنایا جائے۔