ْسندھ مین پاور انسٹرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (سموا) رجسٹرڈ سکھر ریجن کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 13 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) سندھ مین پاور انسٹرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (سموا) رجسٹرڈ کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد ندیم چنہ کی زیر صدارت ووکیشنل ٹریننگ سینٹر( وی ٹی سی) خیرپور میں سموا سکھر ریجن کا اجلاس ہوا جس میں ریجنل کوآرڈینیتر خلیل احمد سومرو، و ی ٹی سی خیرپور کے پرنسپل کرم علی جانوری ،ڈپٹی ریجنل کوآرڈینیٹر جی ڈی شیخ،منیر احمد لاکھو،فیروز حسین خاصخیلی،غلام اصغر سولنگی،عاشق حسین تالپور،نادر سہاگ،حاکم علی پھلپوٹو،فیروز گل خان،محمد صالح لاکھو اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سموا کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد ندیم چنہ نے کہا کہ اندرون سندھ میں طلبہ وطالبات کی بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ سندھ اپنا ریجنل آفس سکھر میں قائم کرے تاکہ ٹیکنیکل سینٹر زکے پرنسپل ،افسران،انسٹرکٹرز اساتذہ اور طلبہ وطالبات کواپنے کام کاج کے حوالے سے سہولتیں میسر آسکیں ٹی ٹی بی ایس کے سکھر دفتر کے قیام سے کارکردگی بہتر ہوگی اور رزلٹ پیپرز کی تیاری میں تاخیر کی شکایات دور ہوجائیں گی اور امیدواروں کو اپنی اسناد اور امتحانی فارم جمع کرانے کیلیے بہتر آسانی اور سہولت گھروں اور فنی اداروں کے قریب میسر آسکے گی انہوں نے کہا کہ آئی بی اے یونیورسٹی کا سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیٹیوٹا)کے ساتھ پارٹنر شپ کے تحت معاہدا ہوا ہے جس پر آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کو و ی ٹی سی خیرپور میں مختلف کورسز کرانے کی اجاز ت ملی ہے معاہدے پر عمل درآمد کرکے درس وتدریس پر توجہ دی جائے قبضہ کرنے اور غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے بصورت دیگر سموا احتجاج کرنے پر مجبورہوجائے گی انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام وی ٹی آئی،وی ٹی سی اور دیگر فنی اداروں کو اپ گریڈ کرنے کیساتھ ساتھ سلیبس میں بھی جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلی کی ضرورت ہے جس پر ارباب اختیار کو توجہ دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ انسٹرکٹرز،کلرکس،اکائونٹنٹ،اسٹور کیپرز،ڈسپنسر ،ورکشاپ اٹینڈنٹ اور دیگر لوئر اسٹاف کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے تحت جلدازجلد پروموشن کرانے کیلیے ڈی پی سی کی میٹنگ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے شرکاء کے اجلاس میں سموا کے مرکزی صدر شعیب حنیف ،مرکزی سیکریٹری جنرل سید نعیم الدین اور سینٹرل کمیٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور شرکاء نے کہا کہ متوازی تنظیم بنانے کے دعویداروںکو سندھ کے فنی اداروں کے ملازمین نے مسترد کردیا ہے ٹیکنیکل سینٹرز کے اساتذہ اور ملازمین کا اتحاد یکجہتی برقرار رکھنے پر شرکاء نے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔