ضلع خیرپور کے آبادگاروں کو زرعی قرض فراہم کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے ، ڈی سی خیرپور

بدھ 13 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نواز سوہو نے کہا ہے کہ ضلع خیرپور کے آبادگاروں کو زرعی قرض فراہم کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن کا آغاز زرعی بنک کے توسط سے ضلع کے تمام اے سی آفس میں کیا جارہا ہے جس کے لیے ہفتے میں ایک دن آبادگار زراعت کے فروغ کے لیے مشاورت اور مالی قرضہ حاصل کرسکیں گے۔

ڈی سی خیرپور نے خیرپور ڈیٹس گروورز ایسوسی ایشن کے قیام کی منظور دیتے ہوئے اس کے فنڈ میں اپنی طرف سے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا انہوں نے سندھ بنک کے نمائندے کو ہدایت کی وہ فوری طور پر بنک میں ایسوسی ایشن کا اکائونٹ کھولیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے دربار ہال میںآبادگاروں کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے کیلے کی مارکیٹ میں چھوٹے آبادگاروں سے 30 فیصد وصولی ختم اور کیلے کے گچھے نہ لینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ کوٹ ڈیجی میں قائم ٹشو کلچر لیب کو آبادگار، آئی بی اے اور کھجور منڈی کے نمائندے مانیٹر کریں گے انہوں نے کہا کہ غیر معیاری کھاد، بیج ، زرعی ادویات اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف اے سیز، پولیس، ایگریکلچر، مارکیٹ کمیٹی چھاپوں کا سلسلہ شروع کریں اور ملوث عناصروں کے خلاف فوری ایکشن کرتے ہوئے مقدمات درج کرائیں ڈی سی خیرپور نے کہا کہ زراعت کے فروغ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے زراعت کا فروغ اور پاکستان سمیت سندھ کے جے ڈی پی ریٹ میں اضافہ ممکن بنانا ہے آبادگاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ وزن اور ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کھجور کے معیار کو بہتر کرنا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں قابل فروخت بنانے کے لیے کوششیں تیز کی جائینگی انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کا 80 فیصد دارومدار زراعت پر منحصر کرتا ہے انہوںنے آبادگاروں کو ہدایت کی کہ وہ چھوٹے آبادگاروں میں شعور بیدار کریں کہ وہ زرعی بنک کے توسط سے قرض لے کر اپنی فصل کو بہتر سے بہتر کریں انہوں نے کہا کہ تمام آبادگاروں کو بغیر کسی کمیشن کے پاس بک زرعی بنک ، اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتروں سے فراہم کی جائیں گی جس کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ روز آبادگاروں ، کھجور منڈی کے نمائندوں، پولیس، میونسپل، ایگریکلچر ، مارکیٹ کمیٹی، محکمہ محنت کے نمائندوں کے ساتھ کھجور اور اناج منڈی ، سبزی منڈی کا دورہ کریں گے جو بھی محکمہ ٹیکس وصولی کررہا ہے اور آبادگاروں سمیت منڈی میں سہولیات فراہم نہیں کررہا ہے ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر، اے ایس پی سٹی عمران مرزا، آبادگارو رہنما صدر الدین پھلپوٹو، رئیس غلام قاسم جسکانی، نظر محمد گاہو، لال بخش منگی، چودھری بشیر آرائیں، حافظ عبدالعلیم میمن، قاضی عزیز الرحمن، ،سبزی ، فروٹ، کھجور منڈی کے عہدیداروں، محکمہ محنت ، زراعت سندھ بنک، خیرپور اسپیشل اکنامک زون کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔