برمامیں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلی کیلئے سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کمیٹی کی جانب سے دعوت نامہ کی تقسیم

بدھ 13 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) برمامیں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلی کے لیے سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی جس میں مشرف محمود قادری، مولانا عبیداللہ بھٹو، رضوان قادری، ڈاکٹر سعید اعوان، آغا محمداکرم درانی نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام مدرسہ جامعہ اشرفیہ کے مفتی محمد شفیع انڈھڑ،حق نواز اعوان، جمعیت علمائے اسلام سکھر کے جنرل سیکریٹری مفتی قمر الدین ملانو،مرکزی جمعیت اہلحدیث صوبہ سندھ کے ناظم تبلیغ مولانا عبدالرحمن ثاقب کو برما میں مسلمانوں پر انسانیت سوزمظالم کے خلاف سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے 15ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو سہ پہر 3 بجے غوثیہ مسجد کپڑا مارکیٹ سے نیکالی جانیوالی ریلی کے دعوت نامے دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ڈی اے کے رہنمائوں اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ برما میں جس طرح مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلمان ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے بھی برما کے مسلمانوں کا قتل عام روکوانے کیلئے کوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے، ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک کے حکمران متحد ہوکر اقوام متحدہ کو برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو کو رکوانے پر مجبور کریں، اس موقع پر ایس ڈی اے رہنمائوں نے علمائے کرام، سیاسی، سماجی رہنمائوں اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایس ڈی اے کی جانب سے نیکالی جانیوالی ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔