سیپکوکی بابت شکایات کا ازالہ کیا جائے، حاجی جاوید میمن صدر سکھر اسمال ٹریڈرز

بدھ 13 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ سیپکوکی بابت شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں سیپکو کی شکایات لیکر آنیوالے صارفین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تاجر برادری باقاعدگی سے بجلی بروقت ادا کرتی ہے اس کے باوجود سیپکو کی جانب سے ان کے بلوں میں ناجائز ڈیڈیکشن عائد کی گئی ہے، جس کی درستگی کیلئے ہم نے سیپکو افسران کو بل دیئے ہیں، سیپکو افسران کی جانب سے بل درست کرکے دینے کی یقین دہانی کے باوجود اب سیپکو کے افسران و اہلکار نے صارفین کے کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیے ہیں جس کے باعث تاجر برادری اور شہریوںمیں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔