ضلع شکارپور پولیس کی کاروائیاں ،قتل ڈکیتی اور پولیس مقابلہ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 15 ملزمان گرفتار

بدھ 13 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ا یس ایس پی شکارپور عمر طفیل کی ہدایات پر شکارپور پولیس نے ضلع بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ڈکیتی اور پولیس مقابلہ ، چوری کی وارداتوں میں ملوث 15 روپوش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس زرائع کیمطابق تھانہ جاگن ایٹ ھمایوں پولیس نے کی کاروائی کتے ہوئے مختلف علاقوں سے سنگین جرائم میں ملوث 3روپوش و اشتہاری گرفتار کر لیئے۔

جبکہ تھانہ لکھی گیٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کر کے 2مفرور ملزمان گرفتار کیے ۔ تھانہ نیو فوجداری پولیس نے کی کاروائی چھاپوں اور سنیپ چیکنگ کے دوران 4 روپوش ملزم پکڑلیئے۔انچارج 15 مددگار پولیس نے کاروائی کے دوران کاروائی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ بچل بھیو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع ملنے پر انتھائی مطلوب قتل کے کیس کا مفرور ملزم پکڑلیا۔

گرفتار کیے گئے روپوش و اشتہاری ملزمان میں سکیو جتوئی،سانول جتوئی،گلزار معرفاٹی،کبڑو عرفاٹی،جمن شر،صوف شر، منظور کونھارو،محمد رمضان بروھی،رجب نوناری،شیر خان ، شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ سمیت متعدد چیزیں برآمد کی گئی ہیں، ایس ایس پی شکارپور نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس کے افسران و جوانوں کو شاباشی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :