محرم الحرام کے دوران متحد ہو کرملک دشمن عناصر کو شکست دینی ہوگی، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

بدھ 13 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں ہمارے ملک میں فساد برپا کرنا چاہتی ہیں ، محرم الحرام کے دوران ملک دشمن عناصر فساد پھیلانے کی کوشش کریں گے اس لیے ہمیں متحد ہوکر ملک و قوم کے مشترکہ دشمن کو شکست دینی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے منقعد کیے گئے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس ، 44ونگ شہباز رینجرز میرپور ماتھیلو کے ونگ کمانڈر کنرل سید جیند ، 73 شہباز رینجرز سردار گڑہ کے ونگ کمانڈر طلحہ منور اور و ایس ایس پی سمیت اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی،ایس،پیز، مختیارکاروں اور متعلقہ افسران سمیت مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوان امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس منقعد کرنے کا مقصدعاشوروں کے دوران ضلع بھر میں امن و امان قائم کرنا ہے اس لیے تمام مکتبہ فکر کے علماء کو چاہیے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کو یقینی بناکر ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں کیوںکہ اسلام ہمیں محبت، امن ، صبر و رواداری کا درس دیتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں تاکہ کسی کی بھی دل آزاری نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ عاشوروں کے دوران لائوڈ اسپیکر کے غلط استعمال، شر انگیز تقاریر، قابل اعتراض وال چاکنگ و نعروں سمیت وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے جن علماء پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی تقاریر پر مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے تاکہ امن ہ امان برقرار رہ سکے ۔

انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ محرم کے دوران افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقع کی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو کنٹرول روم کے نمبر 0723661765 پر اطلاع دی جائے اس کے علاوہ ماتمی جلوس اور مجالس مقرر کردہ وقت پر کی جائیں تاکہ ضلعی انتظامیہ بہتر سے بہتر انتظامات کر سکے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی۔

ایچ۔او کو ہدایت کی کے عاشوروں کے دوران ضلع بھر کی اسپتالوں میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ایمبولینسز موجود ہونی چاہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے نے پی ٹی سی ایل اور سیپکو کے عملداروں کو کہا کہ وہ اپنی لوز تاروں کی مرمت کروائیں خاص طور پر جلوسوں والے روٹوں پر توجہ دی جائے انہوں نے تمام ٹی ایم اوز کو بھی ہدایت دی کہ وہ عاشوروںکے دوران اسٹریٹ لائیٹ، واٹر سپلائی، ڈریینیج اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مین ہولوں کو بند کریں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفیس میں محرم کے دوران ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں پر 24 گھنٹے عملدار موجود ہوںگے تاکہ لوگوں کی شکایات پر عمل کیا جاسکے۔ اس موقع 60 ونگ شہباز رینجرز میرپور ماتھیلو کے ونگ کمانڈر سید جنید نے کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم فرقہ واریت سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق مجالس و جلوسوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر تمام مکتبہ فکر کے علماء نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :