ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر کا پنو عاقل میں کھاد اور زرعی دواؤں کی دکانوں پر چھاپہ،کھاد اور دواؤں کے نمونے ضبط

بدھ 13 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن سکھر رسول بخش جونیجو نے پنو عاقل تعلقہ میں فروخت کی جانے والی زرعی دواؤں اور کھاد کے معیار کی جانچ کے لئے غوثیہ پمپ پنوعاقل کے نزدیک ایک ڈیلر اسرار احمد ولد اسلام الدین کی دکان پر اچانک چھاپہ مار کر مختلف کمپنیوں کی زرعی دواؤں کے تین اور کھاد کے ایک نمونے کو اپنی تحویل میں لے کر لیبارٹری کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر کی جانب سے جن کمپنیوں کی زرعی دواؤں اور کھاد کے نمونے ضبط کئے گئے ان میں Edgro,AKS,D-Agroپرائیویٹ لمٹیڈ شامل ہیں ۔ ان نمونوں کے معیار کی جانچ کے لئے ان کو پیسٹیسائیڈ اینڈ فرٹیلائیزر ٹیسٹنگ لیبارٹری روانہ کر دیا گیا ہے۔