شعیب ملک ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے

بدھ 13 ستمبر 2017 23:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔شعیب ملک نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں 39 رنز کی اننگز کھیلی اور اس اننگز کے دوران ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

وہ اب تک 88 انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 1702 رنز بنا چکے ہیںجن میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رنز رہا۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عمر اکمل کو حاصل تھا جو اب تک 82 میچوں میں 1690 رنز بنا چکے ہیں۔ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کے پاس ہے جنہوں نے 71 میچوں میں دو سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 140 رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :