Live Updates

نواز شریف کو نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہیے ، ملک میں دو طرح کا قانون ہے ، پیپلز پارٹی کے لئے الگ اور شریف خاندان کے لئے الگ ، مریم نواز سے متعلق چوہدری نثار کے خیالات ان کا حق ہے ، وزیر اعظم کو فواد حسن فواد چلنے نہیں دے رہے کیونکہ اصل وزیر اعظم وہی ہے ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بدھ 13 ستمبر 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہیے ، ملک میں دو طرح کا قانون ہے ، پیپلز پارٹی کے لئے الگ اور شریف خاندان کے لئے الگ ، مریم نواز سے متعلق چوہدری نثار کے خیالات ان کا حق ہے ، وزیر اعظم کو فواد حسن فواد چلنے نہیں دے رہے کیونکہ اصل وزیر اعظم وہی ہے ۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نیب ریفرنسز سے بھاگنا نہیں چاہیے بلکہ ان کا سامنا کرنا چاہیے ۔ نواز شریف نااہلی کے بعد ریلی نکال کر ملک سے باہر چلے گئے اب اگر وہ واپس نہیں آتے تو ان کے خاندان اور سیاست کے لئے خطرناک ہو گا ۔ ملک میں دو قسم کے قانون نظر آرہے ہیں ایک پیپلز پارٹی کے لئے اور دوسرا شریف خاندان کے لئے ۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے دو وزراء اعظم کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ۔ نواز شریف اور شریف فیملی کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جانے چاہئیں ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شریف خاندان میں اختلافات واضح نظر رہے ہیں اور پارٹی میں بھی دراڑھیں پڑ رہی ہیں ۔ مریم نواز سے متعلق چوہدری نثار کے خیالات جو بھی ہیں یہ ان کا حق ہے ۔ وزیر اعظم کو فواد حسن فواد چلنے نہیں دے رہا کیونکہ اصل وزیر اعظم فوادحسن فواد ہی ہے ۔ …
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات