وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سید خورشید شاہ کی ملاقات، آئندہ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال

بدھ 13 ستمبر 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئندہ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں آئندہ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے قانونی تقاضوں کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری پر اتفاق کیا ۔ واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری ماہ نومبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ …