پاکستان کی کابل میں کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت

دہشت گردی کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،د کھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،ترجمان دفترخارجہ

بدھ 13 ستمبر 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان نے کابل میں کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،د کھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور اس کی عوام کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہ ۔ترجمان نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور اس کی عوام کے ساتھ ہیں ۔ ترجمان نے دھماکے کے زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی ۔واضح رہے کہ کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب خودکش حملے میں 2افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :