سبی: ڈاکو ہندو تاجر سے دولاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار

بدھ 13 ستمبر 2017 23:40

سبی۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) سبی کے مصروف ترین تجارتی مرکز لیاقت بازار میں دن دیہاڑئے ڈکیتی،نامعلوم ڈاکو ہندو تاجر سے دولاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ،تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پولیس کے مطابق سبی شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز لیاقت بازار میں ہندو تاجر گوپی سے تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر دولاکھ روپے نقدی جبکہ موبائل فون سمیت قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ڈکیتی کی واردات کے بعد سبی کی تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور تاجر برادری موقع واردات پر پہنچ گئی۔ سبی شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور لوٹ مار پر انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا نے شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی وارداتوں سے تاجر برادری میں عدم تحفظ کا احساس تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے سبی میں صرف تاجر برادری ہی کو نشانہ بناکر انہیں لوٹ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبی پولیس عوام اور تاجر برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر ٹھوس اقدام اٹھائے ورنہ تاجر برادری صوبہ بھر میں احتجاج پر مجبور ہو گی۔

متعلقہ عنوان :