ہائی پاورپروموشن بورڈکااجلاس آج ہونے کاامکان

گریڈ21کے 125افسران کی گریڈ22میں ترقی کافیصلہ کیاجائیگا تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی پاورپروموشن بورڈکمیٹی ممبران میں شامل پرسن سیکرٹری ٹوپرائمرمنسٹرفوادحسن فوادخوداپنی ترقی کی سفارش کریں گے

بدھ 13 ستمبر 2017 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت ہائی پاورپروموشن بورڈکااجلاس آج(جمعرات کو ) ہونے کاامکان ہے ،جس میں گریڈ21کے 125افسران کی گریڈ22میں ترقی کافیصلہ کیاجائیگا،تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی پاورپروموشن بورڈکمیٹی ممبران میں شامل پرسن سیکرٹری ٹوپرائمرمنسٹرفوادحسن فوادخوداپنی ترقی کی سفارش کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت ہائی پاورپروموشن بورڈکااجلاس آج بروزجمعرات کوہونے کاامکان ہے ۔بورڈمیں4مختلف سروسزگروپس کے گریڈ21کے کل125سینئرافسران کے گریڈ22میں ترقی کے فیصلے ہونے ہیں ،جن میں پی ایس پی کے گریڈ21کی26افسران،پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے گریڈ21کی72افسران ،انفارمیشن کے 3جبکہ سیکرٹریٹ گروپ کے کل 26افسران کی گریڈ22میں ترقی کے فیصلے ہونے ہیں ،ملکی تاریخ میں پہلی بارہائی پاورپروموشن بورڈکمیٹی میں شامل رکن کی ترقی کافیصلہ بھی کیاجاناہے ،فوادحسن فوادکانام پاس کی پینل لسٹ میں 44ویں نمبرپردرجہ ہے ۔

(جاری ہے)

جوخودبورڈکمیٹی کے رکن کے طورپراجلاس میں افسران کی ترقی کی سفارش کریں گے ،مزیدبرآں انفارمیشن گروپ کے ڈان لیکس معاملے میں بطورسزامعطل کئے جانے والے راؤتحسین علی کی بھی گریڈ21سی22میں انفارمیشن گروپ کی طرف سے نامزدگی بھیجی گئی ہیں جوکہ اس بورڈاجلاس میں فائنل ہونی ہیں۔