آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے سنٹرل پولیس آفس میں آفیسرز لاؤنج کا افتتاح کردیا

بدھ 13 ستمبر 2017 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے سنٹرل پولیس آفس میں آفیسرز لاؤنج کا افتتاح کردیاہے ۔آفیسرز لاؤنج میں پنجاب پولیس کی تاریخ کو اجاگر کرتی نایاب تصاویر ، خوبصورت فن پاروں اورمختلف ادوار میں پولیس کے زیر استعمال رہنے والے تاریخی اشیا کو دیدہ زیب انداز میں رکھا گیا ہے جبکہ اسکی تزئین و آرائش آئی جی پنجاب کی ہدایت پرڈی آئی جی ویلفئیر وسیم سیال نے اپنی نگرانی میں مکمل کروائی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی امجد جاوید سلیمی ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محسن حسن بٹ ،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار، ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس محمد طاہر، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یسین ،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابوبکر خدا بخش، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامرذوالفقار خان ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر زبی اے ناصر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2سلمان چوہدری ، ڈی آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی احمد اسحاق جہانگیر، ڈی آئی جی ویلفئیروسیم سیال ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ1سید خرم علی شاہ کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی وسیم سیال نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آفیسرز لاؤنج میں افسران لنچ بریک کے دوران وقت گذار سکیں گے اوراپنے مہمانوں سے ملاقات کرکے انکی تواضع کر سکیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آفیسرز لاؤنج میں سنٹرل پولیس آفس میں آنے والے سرکاری ، ملکی اور غیر ملکی وفود کے دوروں کے دوران تواضع بھی کی جاسکے گی ۔

متعلقہ عنوان :