ملک کااصل وزیراعظم شاہدخاقان نہیں فوادحسن فوادہے ،خورشیدشاہ
وہ وزیراعظم کوچلنے نہیں دے رہا،ریلی نکالنے کے بعدنوازشریف کاواپس نہ آناخاندان اورسیاست کیلئے خطرناک ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو
بدھ 13 ستمبر 2017 23:30
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کے درمیان اختلافات سامنے آرہے ہیں ،مریم نوازسے متعلق چوہدری نثارنے اپنے خیالات کااظہارکیاوہ پارٹی کے سینئررکن ہیں اورخیالات بیان کرناان کاحق ہے ۔
انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک کے اصل وزیراعظم فوادحسن فوادہیں ،وہ وزیراعظم کوچلنے ہی نہیں دے رہے ۔وزیراعظم کے اصل اختیارات فوادحسن فواداستعمال کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چارسال تک پاکستان کی خارجہ پالیسی ہی نہیں تھی ،ہم وزیرخارجہ لگانے کیلئے چیختے رہے ،ہمارے مطالبے پرمیڈیامیں مذاق اڑایاگیا۔انہوںنے کہاکہ چوہدری نثارکھل کربتائیں کہ پاکستان کوکیاخطرات لاحق ہیں اوروہ کون سے 5لوگ ہیں جنہیں اس بارے میں علم ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم 1990ء سے آج تک مقدمات کوبھگت رہے ہٰں ،غیرملکی گواہان نے بھی بے نظیراورآصف زرداری کے حق میں بیانات دیئے ۔انہوںنے کہاکہ بے نظیرکے مقدمے میں زیادتی ہوئی ہے ۔یہ ریاست کامقدمہ تھاپیپلزپارٹی نے کیس میں فریق بننے کی کوشش کی لیکن یہ کہاگیاکہ یہ کیس سرکارکاہے ،پارٹی فریق نہیں بن سکتی ،اب ہم عدالت جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی پہچان بھٹوخاندان ہے ،بلاول بھٹوپارٹی کوچلارہے ہیں اورفیصلے بھی وہی کررہے ہیں ،پارٹی نے دس سال پہلے اسے لیڈرشپ دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.