پاکستان کے مؤقف کوتوقعات سے بڑھ کرپذیرائی ملی،خواجہ آصف

افغان مسئلے کافوجی حل نہیں ،علاقائی حل نکالناہوگا،افغان مسئلے سے متاثرہ ممالک حل تلاش کریں ،بھارت کاافغانستان میں کوئی سیاسی کردارنہیں ہوگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 13 ستمبر 2017 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کے مؤقف کوتوقعات سے بڑھ کرپذیرائی ملی،افغان مسئلے کافوجی حل نہیں ،علاقائی حل نکالناہوگا،افغان مسئلے سے متاثرہ ممالک حل تلاش کریں ،بھارت کاافغانستان میں کوئی سیاسی کردارنہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ افغانستان کے مسئلے پروہ وزیراعظم کوبریف کرچکے ہیں ،اورافغان وزیرخارجہ سے بھی ان کی بات ہوچکی ہے ،پاکستان کی کوششوں کے اچھے نتائج نکل رہے ہیں ،ہمارے مؤقف کوپذیرائی ملی ،آج امریکہ جارہاہوں جہاں دیگرممالک کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کاافغانستان میں سیاسی کردارنہیں ،امریکہ نے بھی واضح کہاہے کہ افغانستان میں بھارت کاکوئی سیاسی کردارنہیں ۔انہوںنے کہاکہ چین ،ترکی اورایران کے دوروں میں بھارت کے سیاسی کردارپربات ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کے مسئلے کافوجی حل نہیں ،اس مسئلے کاعلاقائی حل نکالنے کی ضرورت ہے ۔افغان صورتحال سے متاثرہونے والے ممالک اس مسئلے کاحل ڈھونڈیں ،ایک سوال پرکہاکہ چوہدری نثارکی اپنی رائے ہے جس کاانہوںنے اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :