پاکستان کوورلڈالیون نے 7وکٹوں سے شکست دیکر3میچوں کی سیریز1-1سے برابرکردی

ہاشم آملہ کی72رنزکی شانداراننگزکھیلی ،تھیساراپریرانے 41رنزکی اننگزاوردووکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی میچ قرار

بدھ 13 ستمبر 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان کوورلڈالیون نے 7وکٹوں سے شکست دیکر3میچوں کی سیریز1-1سے برابرکردی ،ہاشم آملہ کی72رنزکی شانداراننگزکھیلی ،تھیساراپریرانے 41رنزکی اننگزاوردووکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی میچ قرارپائے۔بدھ کے روزقذافی سٹیڈیم میں3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیاہے ،پاکستان کے اوپنرزنے شاندارکھیل کامظاہرہ کیا،پاکستان نے مقررہ 20اوورمیں 6وکٹوں کے نقصان پر174رنزبنائے ،بابراعظم45،احمدشہزاد43،شعیب ملک 39،فخرزمان 21اورعمادوسیم15رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

کپتان سرفرازبغیرکوئی رنزبنائے آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ورلڈالیون کی جانب سے سمیوئل بری اورتھیساراپریرانے 2,2جبکہ عمران طاہراوربین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،175رنزکے تعاقب میں ورلڈالیون کی پہلی وکٹ47رنزپرگری اورتمیم اقبال43رنزبناکرآؤٹ ہوگئے،71رنزپردوسری وکٹ گری جب ٹم پین 10رنزبناکرعمادوسیم کاشکاربنے،106پرورلڈالیون کی تیسری وکٹ گری جب کپتان خاف ڈوپلیسی 20رنزبناکرمحمدنوازکی بال پرکیچ آؤٹ ہوئے ،جس کے بعدہاشم آملہ اورتھیسااپریرانے مل کرآخری اوورمیں ٹیم کوفتح دلانے تک اپنے قدم جمارکھے ،آملہ نے 72اورپریرانی47رنزبنائے پاکستان کی جانب سے عمادوسیم ،سہیل خان اورمحمدنوازنے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،میچ میں بہتری کارکردگی پرتھیساراپریرامین آف دی میچ قرارپائی۔

متعلقہ عنوان :