آزادی کپ ‘ورلڈالیون نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے

کرسیریز1-1سے برابرکردی،تھسارا پریرامیچ کے بہتر کھلاڑی قرار پارئے پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر174رنزبنائے،ورلڈالیون نی175رنزکاہدف19.5اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا

بدھ 13 ستمبر 2017 23:23

آزادی کپ ‘ورلڈالیون نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) آزادی کپ کے دوسرے میچ میں سنسنی مقابلے کے بعدورلڈالیون نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے کرسیریز1-1سے برابرکردی۔میچ کے بیسویں اوورکی پانچویں گیندپرتھسارا پریرانے چھکامارکراپنی ٹیم کوفتح دلائی،دونوں ٹیموں کے مابین سیریزکاتیسرامیچ فائنل میچ کی اہمیت اختیارکرگیاجواٹیم میچ جیتے گی وہی ٹیم آزادی کپ کی فاتح ہوگی،تھسارا پریرامیچ کے بہتر کھلاڑی قرار پارئے ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیںپاکستان اورورلڈالیون کے درمیان کھیلے گئے آزادی کپ کے دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے ٹاس جیتااورپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاپاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں6وکٹوں کے نقصان پر174رنزبنائے۔

(جاری ہے)

175رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈالیون نی19.5اووروں میں3وکٹوں کے نقصان پر175رنزبناکرمیچ جیت لیا۔

ورلڈالیون کی جانب سے تمیم اقبال اورہاشم آملہ نے اننگزکاآغازکیاجبکہ پاکستان کی جانب سے پہلااوورعمادوسیم نے کروایادونوں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں47رنزبنائے۔ورلڈالیون کی پہلی وکٹ47رنزپرگری جب تمیم اقبال23رنزبناکرسہیل خان کی گیندپرشعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ71رنزپرگری جب ٹم پین10رنزبناکرعمادوسیم کی گیندپربولڈہوگئے۔

اسکے بعدکپتان فاف ڈو پلیسی بیٹنگ کے لئے آئے جنہوں نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کرتیسری وکٹ کی شراکت میںسکورمیں35رنزکااضافہ کیا۔تیسری وکٹ106رنزپرگری جب کپتان فاف ڈو پلیسی محمدنوازکی گیندپرشاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اسکے بعدہاشم آملہ اورتھسارا پریرانے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں69رنزبناکراپنی ٹیم کوکامیابی دلائی۔

تھسارا پریرانی19گیندوں پر47اورہاشم آملہ نی55گیندوںپر72رنزبنائے اورناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے عمادوسیم،سہیل خان اورمحمدنوازنے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازفخرزمان اوراحمدشہزادنے کیا جبکہ ورلڈ الیون کی جانب سے مورن مورکل نے پہلااوورکروایا۔اچھے آغاز کے بعد اننگز کے بعدپاکستان کی پہلی وکٹ 41رنزپرگری جب فخر زمان21رنزبناکر سیموئل بدری کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے اسکے بعدبابراعظم بیٹنگ کے لئے آئے بابر اعظم اور احمد شہزاد نے 59 رنز کی شراکت قائم کی ۔

دوسری وکٹ100رنزپرگری جب احمد شہزاد کو 43 رنز بناکر عمران طاہرکی گیندپرملرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ135رنزپرگری جب بابراعظم45رنزبناکرسیموئل بدری کی گیندپرملرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ 156رنزپرگری جب عمادوسیم15رنزبناکرتھسارا پریرا کی گیندپرعمران طاہرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔صرف ایک رنزکے اضافے کے بعدپانچویں وکٹ157رنزپرگری جب کپتان سرفرازاحمدایک مرتبہ پھرنمایاں سکورکرنے میں ناکام رہے سرفرازاحمدبغیرکوئی رن بنائے تھسارا پریرا کی گیندپرعمران طاہرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس دوران شعب ملک سکورمیں مسلسل اضافہ کرتے رہے ۔بیسویں اوورکی آخری گیندپر174کے سکورپرشعیب ملک 39رنزبناکر بین کٹنگ کی گیندپرکولین ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ورلڈالیون کی جانب سے تھسارا پریرا ،سیموئل بدری نے 2،2،اورعمران طاہراور بین کٹنگ نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا

متعلقہ عنوان :