وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اپنے حلقہ انتخاب کو خصوصی پیکج دیں گے جس سے پورے ضلع میں انقلابی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا، وزیراعلیٰ

بلوچستان کے پولیٹیکل سیکریٹری ملک ظاہر خان کاکڑ

بدھ 13 ستمبر 2017 23:23

کوئٹہ۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکریٹری ملک ظاہر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اپنے حلقہ انتخاب کو خصوصی پیکج دیں گے جس سے پورے ضلع میں انقلابی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا۔ بجلی گرڈ اسٹیشن کی منظوری سے زمینداروں کا دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر عبدالوہاب اٹل، شاکر محمد حسنی، میرنوراحمد محمد حسنی ودیگر بھی موجود تھے۔ پولیٹیکل سیکریٹری نے کہا کہ صوبے میں کاشت کاروں کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے خصوصی اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا تھا جس کی روسے نئے گرڈ اسٹیشنوں کی تکمیل وتنصیب کا عمل ضروری تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے وعدوں کی تکمیل کے لئے صوبے میں نئے اضلاع، بجلی گرڈاسٹیشن اور مختلف اضلاع کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا جو خوش آئند ہے۔ خضدار کے زمینداروں کے مسائل کے حل کے لئے کرخ میں نئے بجلی گرڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے باقاعدہ افتتاح ایک اہم جلسے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نوا ثناء اللہ خان زہری کریں گے جس سے زمینداروں کو بجلی میسر ہوگی اور فصلات کو پانی کی کمی دور ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی زمینداروں کی خصوصی درخواست پر جلد نئے بجلی گرڈ اسٹیشنوں کا افتتاح جلد ہوگا جس سے صوبے بھر میں زراعت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کا آغاز ہوگا جس کا سہرا صوبائی حکومت بالخصوص وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کوجاتا ہے۔ انہوں نے نئے پیکج سمیت خضدار کرخ میں بجلی گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کا خیرمقدم کیا جو قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :