محکمہ تعلیم لسبیلہ کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم پیشرفت کا آغاز

بدھ 13 ستمبر 2017 23:23

کوئٹہ۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) سیکریٹری ایجوکیشن بلوچستان کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی کے تعلیم دوست اقدامات کی بدولت لسبیلہ کے تعلیمی اداروں میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اورمحکمہ تعلیم لسبیلہ کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم پیشرفت کا آغاز ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وایارو کی عمارت کی دوبارہ مرمت اور فرنیچر سمیت دیگر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر محمد عظیم ساجدی اور کمانڈنٹ آواران ملیشیاء کرنل جنید اکبر کے ہمراہ سکول کا دورہ کیا ، اور اسکول کی دوربارہ تعمیر ومرمت کے بعد تزین وآرائش فرنیچر اور سہولیات فراہمی سمیت کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو دورے کے موقع پر ضلعی افسر محکمہ تعلیم لسبیلہ محمد عظیم ساجدی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم لسبیلہ کی جانب سے یونیسیف اوایس ڈی آئی براک اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے دیہی علاقو ں میں واقع خستہ حال سرکاری سکولوں کے عمارتوں کی مرمت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے جلد دیگر دیہی علاقوں میں بھی واقع سرکاری اسکولوں میں فرنیچراور دیگر سہولیات فراہم کر دی جائینگی،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے بعد ازاں دوبارہ تعمیر ومرمت ہونیوالی اسکول کی بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :