محکمہ تعلیم میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،افسران جائے تعیناتی پر حاضری اور دفتری اوقات کار کی پابندی کریں‘ کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن

بدھ 13 ستمبر 2017 23:23

کوئٹہ۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) تعلیم اولین ترجیح ہے ،محکمہ تعلیم میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گئی ۔ افسران جائے تعیناتی پر حاضری اور دفتری اوقات کار کی پابندی کریں،کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔عوام کو صحت کی بہتر سہولتوںاور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو فوراً دورکیا جائے،عوامی فلاح و بہبودکے جاری منصوبو ں میں رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھو ں سے نمٹاجائے گا۔

غیرحاضر ڈاکٹروںاور پیرامیڈیکل سٹاف کی ملازمت سے برطرفی کاکیس فوراً متعلقہ اعلی حکام کو بھیجا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف ا لرحمن نے ڈویژنل و ضلعی افسران کے ساتھ منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب ،گورنمنٹ ہائی اسکول درگئی سرگڑھ لورالائی کے اچانک دورے اوروزیر اعلی بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں عوامی مسائل حل کیے جائیںکوتاہی کامظاہرہ نہ ہو، تمام افسران اپنی ذمہ داری کو جانیں اور اپنے عہدے کی قدر کریں،عوام کی خدمت کا جوبہترین موقع ہمیں ملا ہے یہ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ ا نہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی تبدیلی لانا مشکل کام ہے لیکن ہمیں مشکلات سے گھبرانا نہیںبلکہ پورے عزم و یقین کے ساتھ کام کرنا ہے، کامیابی ضرور ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ لورالائی ڈویژنل ہید کوارٹر ہے اس کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے ، ادارے ایک دوسرے سے تعاون کریں کوئی بھی محکمہ اکیلے اپنے طور سے مسائل حل نہیں کرسکتا ،تعلیم میری پہلی ترجیح ہے صحت کا شعبہ نہایت اہم ہے اس حوالے سے کوئی بھی کوتاہی اور غفلت ناقابل برداشت ہے تمام آفسران جائے تعیناتی پر حاضر رہیں ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کسی کو سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیںہے تمام غیر حاضرسٹاف کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے ڈی ایس ایم پی پی ایچ لورالائی کو ہدایت کی کہ غیرحاضر ڈاکٹروںاور پیرامیڈیکل سٹاف کی ملازمت سے برطرفی کاکیس فوراً متعلقہ اعلی حکام کو بھیجا جائے ۔ ا نہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنے سائن بورڈ نمایا ں آویزاں کر یں عوامی اشتہارات سے انہیں پاک کریں ۔کمشنر ژوب ڈویژن نے اداروں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری دفاتر ،تمام تعلیمی اداروں اورھسپتالوں میں صفائی کاخصوصی اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میںتمام اداروں کی کارکردگی ،درپیش مسائل ودیگر امور کاتفصیلی جائزہ لیا گیا ،مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں بھی تشکیل دی گیئں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی اعجاز احمد نے اجلاس کوضلع لورالائی کے حوالے سے تفصیلاً بریفینگ دی ۔اجلاس میں اے سی بوری میر باز مری ،ڈسٹرکٹ چیرمین شمس ا لدین حمزہ زئی ،چیرمین میونسپل کمیٹی نعمت خان جلالزئی ،ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت باز محمد ناصر ،ڈپٹی ڈائریکٹر* مارکیٹ کمیٹی ہاشم خان ،ڈی ایچ او محمد انور شبوزئی ضلعی آفسر تعلیم عبد الغفار کدیزئی کے علاوہ واپڈا ،ایریگیشن ،فارسٹ،لایئوسٹاک، جنگلات ،سپورٹس ،خزانہ ،لوکل گورنمنٹ ،سی اینڈ ڈبلیو ، بی اینڈ آر، ،مختلف کالجوں کے پرنسپلز اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے سربراہوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :