جامعہ کراچی، شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام سیمینار18 ستمبرکوہوگا

بدھ 13 ستمبر 2017 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان: ’’اخلاقیات اور پروفیشنلزم کودرپیش چیلنجز‘‘ 18 ستمبر 2017 ء کو دوپہر 2:00 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں چیئر پرسن شعبہ نفسیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال،آغاخان یونیورسٹی کی ڈاکٹر بتول فاطمہ،مہک علی اور نداحیدر شامل ہیں جبکہ کلمات تشکر شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ذی اسماء حنیف خان ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :