سپریم کورٹ، نیب کے خلاف شیخ رشید احمد کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت

بدھ 13 ستمبر 2017 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے نیب کے خلاف دائردرخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرز ملزکیس دوبارہ کھولنے سے متعلق درخواست دائر کررکھی ہے جس میں نیب کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی تھی کہ نیب کو حدیبیہ پیپرز مل فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنے کا حکم دینے کے ساتھ چیئرمین نیب اورپراسیکیوٹرنیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے ان کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے جس کی سماعت پانچ رکنی بنچ کرے گا۔