حصول تعلیم ہر شہری کا حق ہے،صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق

بدھ 13 ستمبر 2017 23:20

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ علم امراء کی میراث نہیں بلکہ حصول تعلیم ہر شہری کا حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ فنڈز شعبہ تعلیم کے لئے مختص ہیں تاکہ صوبہ کے دور افتادہ علاقوں میں زیر تعلیم بچوں کو بھی وہ تمام جدید تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں جو امراء کے بچوں کو دستیاب ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان میں عالمی یوم خواندگی کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جب تک کوئی قوم تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جدید علم پر توجہ نہیں دیتی اس وقت تک وہ قوم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑی نہیں ہو سکتی کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ، تعلیم ہی سے حصول مقصد کے لئے نئی راہیں کھلتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کی بہتری اور شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔ خادم پنجاب محمد شبہاز شریف کے وژن پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب، اجالا پروگرام کے بعداب زیور تعلیم کے تحت بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو بھی سکولوں میں لایا گیا ہے تاکہ تعلیم عام ہوسکے ۔ موجودہ حکومت جس طرحمحکمہ تعلیم اور محکمہ صحت پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ دانش سکولوں کے قیام سے غریب اور یتیم بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے جو خادم پنجاب محمدشہباز شریف کا ایک بہترین اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :