ریسکیو1122گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس‘ ہنگامی صورتحال میں بروقت امداد مہیا کرنے کیلئے جامع پلان تیار

بدھ 13 ستمبر 2017 23:19

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ریسکیو1122گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ عامر جان نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفضہ رانی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعمر اکبر علی گھمن اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے متعلق بتایا کہ محرم الحرام کے موقع پر حادثات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو موقع پر ہی بروقت امداد مہیا کرنے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو1122 اورتمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کی کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں اور عوام کو ریلیف بہم پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :