روس میں بم دھماکوں کا خطرہ، کئی مقامات سے لوگوں کا انخلاء
خصوصی یونٹس اور سراغ رساں کتوں کے ہمراہ افسران خالی کرائی گئے مقامات کی تلاشی لے رہے ہیں، بم دھماکوں کے خطرے کے باعث خالی کرائے گئے مقامات میں شہر کے تین سب سے بڑے ریلوے اسٹیشنز، ایک درجن سے زائد شاپنگ سینٹرز اور کم از کم ایک یونیورسٹی شامل ہے،سیکورٹی حکام
بدھ 13 ستمبر 2017 23:19
(جاری ہے)
ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ خصوصی یونٹس اور سراغ رساں کتوں کے ہمراہ افسران خالی کرائی گئے مقامات کی تلاشی لے رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بم دھماکوں کے خطرے کے باعث خالی کرائے گئے مقامات میں شہر کے تین سب سے بڑے ریلوے اسٹیشنز، ایک درجن سے زائد شاپنگ سینٹرز اور کم از کم ایک یونیورسٹی شامل ہے۔تاہم طاس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس کے آپریشن کے باوجود ریلوے کا شیڈول متاثر نہیں ہوا۔واضح رہے کہ روسی حکام کو گزشتہ ایک ہفتے سے متعدد مقامات پر بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔سیکیورٹی سروسز نے آر آئی اے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ روز روس کے 22 شہروں میں عوامی مقامات کو 45 ہزار سے زائد افراد سے خالی کرایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں کی دھمکیوں کی زیادہ تر کالز یوکرین سے موصول ہوئیں۔واضح رہے کہ روسی قوانین کے مطابق دہشت گردی کی غلط اطلاع دینے والے کو 5 سال تک جیل کی سزا دی جاسکتی ہے۔روسی پولیس نے بم دھماکوں کی حالیہ دھمکیوں کے بعد کئی زاویوں سے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔تاہم امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ جھوٹی اطلاع دینے والے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات، آٹومیٹک ڈائلنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں اور اصل موجودگی کا مقاما چھپانے سے ملزمان کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.