Live Updates

قطر میں تحریک انصاف کا قیام عمل میں آگیا ،حسین خان صدر، چند بادشاہ چیئرمین اور اکرام بنگش جنرل سیکرٹری مقرر

بدھ 13 ستمبر 2017 23:19

قطر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) قطر کے دارلحکومت دوحہ میں تحریک انصاف قطر کے عبوری سیٹ قیام عمل میں لایا گیا _ جس میں حسین خان کو صدر، چند بادشاہ کو چیئرمین اور اکرام بنگش کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ،ابتداہی طور پر چھ سو ستر افراد نے تحریک انصاف قطر کی ممبرشپ حاصل کی _ یاد رہے کہ تحریک انصاف قطر کے قیام کے لیے مبشر عباسی مرکزی نائب صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن پاکستان ، اکرام بنگش اور چند بادشاہ نے بنیادی کردار ادا کیا _ مبشر عباسی نے دورہ قطر کی اپنے اعزاز میں دیے گے ظہرانے کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایک سال کی مسلسل کاوشوں کے بعد قطر میں پارٹی سیٹ اپ تشکیل دیا ہے _پارٹی قیام کا بنیادی مقصد یہاں مقیم پاکستانوں کے مسائل کو مؤثر انذاد میں حل کرنا ہے _ مزید کہا کہ مجھے آپ لوگوں سے توقع ہے کہ آپ دیارغیر میں اپنے کام کی بدولت پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :