آذر بائیجان اور پاکستان برادر ملک ہیں ان کے مابین اچھے تعلقات ہیں،دومرتبہ آذر بائیجان گیا وہاں سے بڑا پیار ملا، وزیر ، نائب وزیر تعلیم ودیگر معززین کے ساتھ گزارے وقت کی یادیں آج بھی میرے ذہنوں میں تازہ ہیں،وفاقی وزیر

آذر بائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں جن میں مستقبل میں مزید تیزی آئے گی،آذر بائیجان نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کا نظام بڑا آسان بنا دیا ہے،سفیر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان سے پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کی ملاقات

بدھ 13 ستمبر 2017 23:19

آذر بائیجان اور پاکستان برادر ملک ہیں ان کے مابین اچھے تعلقات ہیں،دومرتبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ آذر بائیجان اور پاکستان برادر ملک ہیں ان کے مابین اچھے تعلقات ہیں،دومرتبہ آذر بائیجان گیا وہاں سے بڑا پیار ملا، وزیر ، نائب وزیر تعلیم ودیگر معززین کے ساتھ گزارے وقت کی یادیں آج بھی میرے ذہنوں میں تازہ ہیں، جبکہ آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے کہا کہ آذر بائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں جن میں مستقبل میں مزید تیزی آئے گی،آذر بائیجان نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کا نظام بڑا آسان بنا دیا ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان سے پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے وفاقی وزیرتعلیم کے دفتر میں خیرسگالی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے آذر بائیجان کے سفیر کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آذر بائیجان اور پاکستان برادر ملک ہیں ان کے مابین اچھے تعلقات ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دوبار آذر بائیجان گیا اور اپنے دورہ کے دوران آذربائیجان سے بہت پیار ملا۔

انہوں نے کہا کہ دورہ کے دوران آذربائیجان کے وزیر اور نائب وزیر تعلیم اور دیگر معززین کے ساتھ گزارے گئے وقت کی اچھی یادیں آج بھی میرے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان نے بڑے بڑے مسائل خصوصاً نگورو کا ر باخ کے مسئلہ پر ہمیشہ آذر بائیجان کا ساتھ دیا ہے۔آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ آذر بائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور آذربائیجان کے پاکستان کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں جن میں مستقبل میں مزید تیزی آئے گی،آذر بائیجان نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کا نظام بڑا آسان بنا دیا ہے جبکہ گزشتہ 8مہینوں کے دوران بڑی تعدادمیں پاکستانیوں نے آذربائیجان کا دورہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :