پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا، ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی
ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی باتیں درست نہیں ، واجب الادا ایک ماہ کی تنخواہ کا بندوبست کر لیا گیا ہے ، آج ادا کر دی جائے گی ، مشکلات پر قابو پانے کے لئے ادارے کو اپنے وسائل پیدا کرنے ہونگے ، ہم پی آئی اے کو بحران سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں ،مشیر ہوا بازی سردار مہتاب کی گفتگو
بدھ 13 ستمبر 2017 23:19
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے گزشتہ دو ماہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے عید الاضحی کے موقع پر وزارت خزانہ سے سپیشل گرانٹ کیلئے بھی درخواست دی تھی مگر وزارت خزانہ نے پی آئی اے کو مزید امداد دینے سے انکار کر دیا تھا۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا رد عمل دینے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے ملازمین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوٹس لینے کابھی مطالبہ کیا ہیجب پی آئی اے ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کے معاملے پر مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کی باتیں درست نہیں ایک ماہ کی تنخواہ واجب الادا تھی جس کے لئے انتظام کرلیا گیا ہے اور وہ آج ادا کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی آمدنی میں اضافہ کرے اور وسائل پیدا کرے تاکہ ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر ضرورتیں پوری کی جا سکیں کیونکہ ادارے میں کمائی ہو گی تبھی ادارے کی تمام ضروریات پوری کی جا سکیں گی ۔ سردار مہتاب نے کہا کہ جب سے میں آیا ہوں ادارے کی بہتری کے لئے کوششیں کر رہا ہوں ۔ اس دوران جہازوں کی حالت ٹھیک کی گئی اور باقی بھی معاملات میں کافی پیش رفت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو نے وزارت خزانہ سے پی آئی اے کے بحران کے حل کے حوالے سے رابطہ کیا تھا تو وزارت خزانہ نے فنڈز دینے سے انکار کر دیا کہ ادارہ اپنے وسائل پیدا کرے اور آمدن میں اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ ادارے کو اپنی آمدن اور وسائل کے تحت اپنے پائوں پر کھڑا کیا جائے اور بحران پر قابو پایا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.