وزیر اعظم کی ارکان پارلیمنٹ کو عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور متعلقہ ..
تازہ ترین : 1
وزیر اعظم کی ارکان پارلیمنٹ کو عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے ..

وزیر اعظم کی ارکان پارلیمنٹ کو عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی و فلاحی اسکیموں پر توجہ دینی کی ہدایت

ہماری حکومت نے عشروں سے زیر التواء منصوبوں سمیت تمام منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی ، شاہد خاقان عباسی کی سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو، پارلیمنٹرینز کی چنے ، حلوہ پوری ، انڈے اور جوس سے تواضع، شیخ آفتاب بھی ملاقات میں موجود ، وزیر اعظم قومی اسمبلی و سینیٹ کے رواں سیشن اب تک ہونے والے اجلاسوں میں شرکت نہ کر سکے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے زیر التواء منصوبوں کو مکمل کیا،ارکان اسمبلی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی وفلاحی اسکیموں پر توجہ دیں۔وہ بدھ کو سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ جس میں ایم این ایز کے متعلقہ حلقوں کے حوالے سے امور اور ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو ان کے اپنے حلقوں میںترقیاتی وفلاحی اسکیموں پر توجہ دینے اور منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی جو منصوبے سست رفتاری کے باعث دوسرے حلقوں سے پیچھے رہ گئے تھے ۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت نے عشروں سے زیر التواء منصوبوں سمیت تمام اہم منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ کوئی حلقہ ترقی و خوشحالی کے سفر میں دوسرے سے پیچھے نہیں رہ گیا ۔

وزیر اعظم نے ارکان اسمبلی پر زور دیا کہ وہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لئے عوام تک اپنی رسائی بڑھائیں اور کوششیں دگنی کر دیں ۔ ملاقات کے دوران ارکان پارلیمنٹ کی چنے ، حلوہ پوری ، انڈے ، بریڈ ، چائے اور جوس کے ساتھ تواضح کی گئی ۔ معمول کی طرح وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد بھی وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں ان ارکان کے ہمراہ تھے ان کی عدم موجودگی کے باعث قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کی بھی نشاندہی کر دی گئی جب کہ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقاتوں کے تسلسل کے باعث وزیر اعظم قومی اسمبلی اور سینیٹ کے حالیہ سیشن کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 23:17:21

اپنی رائے کا اظہار کریں