ْ کوئٹہ پریس کلب کے زیراہتمام صحافی برادری کی فیملی کے لئے لیاقت پارک میں پکنک کا اہتمام

بدھ 13 ستمبر 2017 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) کوئٹہ پریس کلب کے زیراہتمام صحافی برادری کی فیملی کے لئے لیاقت پارک میں پکنک کا اہتمام کیا گیا اور صحافیوں کے بچوں لطف اندوز ہوئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پریس کلب کی جانب سے صحافی برادری کی فیملی کے لئے لیاقت پارک میں ان کے بچوں کے لئے پکنک کا اہتمام کیا گیا اور صحافیوں نے بچوں کیساتھ لیاقت میں پارک میں وقت گزار اس موقع پر پریس کلب کے صدر رضا الرحمان نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ہر سال اس طرح کے پروگرام ترتیب دیں گے کیونکہ صحافی برادری مشکل اور کٹھن حالات میں وقت گزارتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو وقت نہیں دے سکتے اس لئے ہماری کوشش ہوگی کہ صحافی برادری کی فیملیوں کو بھی تفریحی مواقعے فراہم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :