نیشنل پارٹی اقتدار میں ہو یا نہ ہو بلوچستان کے مفادات عزیز ہیں ، رحمت صالح بلوچ

بدھ 13 ستمبر 2017 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اقتدار میں ہو یا نہ ہو بلوچستان کے مفادات عزیز ہیں اور صوبہ کے مفادات پر کوئی سودا بازی نہیں کریں گے نیشنل پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی نیشنل پارٹی ملک اور بلوچستان میں جمہوریت کی بالادستی چاہتی ہے کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اورجمہوری سوچ پر ہی یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت ہے اور بلوچستان کی مشکلات کم کرنے میں اپنا بھرپور کردارادا کیا جب کوئی گھر سے نکلنے کے تیار نہیں تھا نیشنل پارٹی نے 2013ء کے انتخابات میں ان علاقوں میں انتخابی مہم شروع کی اور وہاں سے عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی کیونکہ نیشنل پارٹی کا منشور ہے کہ بلوچستان پرامن ہو اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو اس بنیاد پر ہم حکومت میں آئے اور تمام تر حالات کو بہتر بنایا اور آج خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بلوچستان پرامن ہے تمام قومی شاہرائیں محفوظ ہیں جو حالات ماضی میں تھے آج ان کے مقابلے میں کئی گناہ بہتر ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے جس طرح بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی نیشنل پارٹی اور موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں نے اس کا بیڑہ اٹھا کر تمام تر حالات کو بہتر بنایا انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میںبھرپورحصہ لے گی انہوں نے کہا کہ مردم شماری کرانے کے بعد آواران کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ہمارے خدشات ہیں اور خدشات کی بنیاد پر ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کیا اور یہ استدعا کی کہ بدامنی کی وجہ سے جن علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں وہاں پر دوبارہ مردم شماری کرائی جائے اور اس جس طرح غیرملکیوں کو مردم شماری میں ظاہر کیا گیا ہے ان پر ہمارے خدشات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :