کراچی ، واٹربورڈ نے مقامی اخبار کو بے بنیاد، منگھڑت اور لغو خبر کی اشاعت پر 30 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

بدھ 13 ستمبر 2017 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) واٹربورڈ کے ایک اعلامیہ کے مطابق واٹربورڈ نے ایک مقامی اخبار کو بے بنیاد، منگھڑت اور لغو خبر کی اشاعت پر 30 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ نے وکلاء کے پینل ابرار حسین اینڈ کمپنی کی توسط سے من گھڑت،بے بنیاد اور جھوٹی خبر کی اشاآعت پر ایک مقامی روزنامہ کے چیف ایڈیٹر ، ایڈیٹر اور رپورٹر کو 30 کروڑ روپے ہرجانے کا کورٹ نوٹس ارسال کرکے انہیں معافی نامہ کی اشاعت کیلئے تین یوم کا وقت دیا ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ روزنامہ کی 7ستمبر 2017 کی اشاعت میں واٹربورڈ کے ایم ڈی اور ادارے کے دو سینئر افسران ،شکیل قریشی و نثار مگسی کے خلاف ایک منگھڑت لغو ،بے سروپا خبر شائع کی گئی ہے ،جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، خبر میں ان معزز افسران پر سنگین نوعیت کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں ،جن کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا گیا ،خبر کی اشاعت سے شہریوں کی خدمت پر مامور ایک اہم سرکاری ادارے اور ان افسران کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے،اس اقدام سے واٹربورڈ کے اچھی شہرت کے حامل ان افسران کو شدید ذہنی کوفتکا سامنا کرنا پڑا ہے ،خبر کی اشاعت کا مقصد صرف اور صرف بلیک میلنگ ہے،مزید برآں خبر میں اخباری وصحافتی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان افسران کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی گئی ہے ،لہذا ان تینوں افسران کو 10 ،10کروڑ روپے فی کس ہرجانہ ادا کیا جائے اور اندرون تین یوم اخبار میں جس جگہ یہ لغو خبر شائع کی گئی ہے اس ہی جگہ معافی نامہ کے ساتھ خبر کی وضاحت شائع کی جائے بصورت دیگر اخبار کے چیف ایڈیٹر ، ایڈیٹر اور مذکورہ رپورٹر کے خلاف مزید سول اور کرمنل قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :